Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں حوثی میزائل ناکارہ بنا دیا گیا

’ حوثی باغیوں نے یمن کے شہر صعدہ سے میزائل داغا ہے جس سے نجران کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی تھی‘ (فوٹو: سبق)
سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کی طرف سے نجران کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’آج منگل کی صبح ایران نواز حوثی ملیشیا نے یمن کی سر زمین کو استعمال کرتے ہوئے نجران پر میزائل داغا ہے جسے فضا میں ناکارہ بنا دیا گیا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’حوثی باغیوں نے یمن کے شہر صعدہ سے میزائل داغا ہے جس سے نجران کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی تھی۔‘
’حوثی باغیوں کی طرف سے پر امن شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں جاری ہیں۔ وہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی مسلسل پامالی کر رہے ہیں۔‘
’حوثی باغیوں نے اب تک 313 میزائل اور 357 ڈرون سعودی عرب کی طرف داغے ہیں جنہیں ناکارہ بنایا گیا ہے۔‘
 

شیئر: