Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نازک کیسز میں 60 فیصد وینٹی لیٹر پر

50 فیصد دیگر مہلک بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت صحت  نے کہا ہے کہ مملکت کے ہسپتالوں اور کورونا طبی مراکز میں کووڈ 19 کے وہ مریض جن کی حالت نازک ہے ان میں سے 50 فیصد دیگر مہلک بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں جبکہ 60 فیصد وینٹیلیٹرز پر ہیں۔
 ویب نیوز ’سبق‘  کے مطابق وزارت صحت  کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کووڈ 19 سے متاثرین  میں 31 سے 60 برس تک مریضوں کا تناسب سب سے زیادہ ہے جو 44 فیصد تک ہیں۔
وزارت کا کہنا تھا کہ 20 برس سے کم عمر مریضوں کا تناسب 4 فیصد جبکہ 20 سے 30 برس تک کا تناسب 13 فیصد ہے۔ وہ مریض جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ان میں زیادہ تر معمر اور دیگر مہلک بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں۔
ترجمان  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے خصوصی سہولت فراہم کی جاتی ہے جو بھی چاہے اپنے اطمینان کے لیے وزارت صحت کی جانب سے فراہم کردہ مفت ٹیسٹ کی سہولت حاصل سکتا ہے۔
وزارت  نے کورونا ٹسیٹ کے حوالے سے’ موعد‘ اور  ’تطمن ‘ کی ایپ جاری کی ہے جس کے ذریعے اپنی حالت بیان کرکے ٹیسٹ کےلیے ٹائم لیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر العبدالعالی کا مزید کہنا تھا کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا ٹسیٹ کی سہولت 24 گھنٹے فراہم کی جاتی ہے جس کےلیے عملہ ہمہ وقت موجود ہوتا ہے۔

کورونا ٹسیٹ کی سہولت 24 گھنٹے فراہم کی جاتی ہے(فوٹو ایس پی اے)

واضح رہے اس وقت سعودی عرب میں کورونا کے مجموعی مریض ایک لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں جبکہ اب تک اس مہلک بیماری کی وجہ سے ایک ہزار 52 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اب تک 89 ہزار 540 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ 1910 مریضوں کی حالت نازک ہے جن کے بارے میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ان مریضوں میں سے 50 فیصد یعنی 955 کورونا کے علاوہ دیگر خطرناک مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

شیئر: