Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا سے مزید 118 اموات

پاکستان میں 59 ہزار 215 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 5 ہزار 358 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 118 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 3 ہزار 93 اموات ہو چکی ہیں۔
ملک میں اب تک 59 ہزار 215 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں جبکہ 9 لاکھ 82 ہزار 12 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 31 ہزار 500 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

 

پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اور ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہیں۔ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار 382 ہو گئی ہے اور 12 سو دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کیسز کے لحاظ پنجاب کے بعد سندھ دوسرے نمبر پے جہاں متاثرین کی تعداد 59 ہزار 983 ہوچکی ہے جبکہ 916 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں متاثرین کی تعداد 19 ہزار 613 ہے اور 755 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18 ہزار 794 ہے اور ہلاکتیں 93 ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1213 افراد متاثر ہیں اور 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے نو ہزار 637 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 93 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 740 کیسز ہیں اور 15 اموات ہوئی ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں 1213 افراد متاثر ہیں اور 18 اموات ہوئی ہیں۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: