Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا خلاف ورزی پر باربر شاپ سیل

پردے لگا کرظاہر کیاجارہا تھاکہ دکان بند ہے(فوٹو، سبق)
کورونا وائرس سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر کے تحت باربرشاپس اور بیوٹی پالرزکو ابھی تک کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ باربرشاپس پر سماجی دوری کے اصول پرعمل کرنا ممکن نہیں اس لیے اس شعبے کوبند کیا گیاتھا تاکہ لوگوں کو مہلک وبائی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔
مقامی ویب نیوز ’سبق‘ کا کہنا ہے کہ جدہ کے علاقے ’النسیم ‘ میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے ایک باربر شاپ کو سیل کرتے ہوئے ملک کے خلاف چالان درج کردیا ۔

خلاف ورزی کے مرتکب دوسروں کو بھی مشکلات میں مبتلا کرتے ہیں(فوٹو، سبق)

باربر شاپ کے کارکن دکان میں پردے لگا کر یہ ظاہر کررہے تھے کہ دکان بند ہے ۔ بلدیہ کی تفتیشی ٹیم میں شامل اہلکارنے شک کی بنیاد پر دکان کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ دکان میں ’حجامت ‘ کی جارہی ہے۔
بلدیہ کے اہلکاروں نے فوری طور پر دکان کے ملازمین کو باہرنکالا اور دکان کو سیل کرکے مالک کے خلاف چالان کاٹ دیا۔ اس ضمن میں ریجنل بلدیہ کے سیکرٹری محمد الزھرانی کا کہنا تھا کہ باربر شاپس کو ابھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ وہاں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا ممکن نہیں۔
سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد قانون شکنی کے مرتکب ہو کر نہ صرف خود کو مشکلات میں مبتلا کرتے ہیں بلکہ دوسروں کےلیے بھی وبائی مرض کے پھیلنے کا باعث بنتے ہیں۔

باربرشاپس میں سماجی فاصلے کے دوری کے اصول پرعمل ممکن نہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)

واضح رہے کورونا وائرس سے بچاو کےلیے اگرچہ محدود پیمانے پر مقررہ ضوابط کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم بعض پیشے ایسے ہیں جنہیں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا ممکن نہیں اس لیے ان پیشوں کو ابھی تک کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی

شیئر: