Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'باربر شاپس کھولنے کی اجازت دیں'

شدید گرمی سے دکان میں موجود آلات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے- فوٹو سبق
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں باربر شاپس کے متعدد مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ 15 مارچ سے ان کا سارا کام بند پڑا ہوا ہے۔ وہ زبردست مالی مسائل سے دوچار ہیں۔ حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کے ساتھ  باربر شاپس کھولنے کی اجازت دی جائے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق باربر شاپس مالکان نے معاون سیکریٹری وزارت صحت ڈاکٹر عبداللہ عسیری کے اس بیان پر ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’سماجی دوری کی شرط پوری نہ کرنے والی سرگرمیوں باربر شاپ، سپورٹس کلبز اور بیوٹی پارلرز کورونا وبا پر مکمل قابو پانے سے قبل بحال نہیں ہوں گی۔‘

باربر شاپس مالکان کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کی جائے گی فوٹو سوشل میڈیا

باربر شاپس کے مالکان کا کہنا ہے کہ مشکل دہری ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ اداروں کو سبسڈی دی جارہی ہے۔ ہمیں اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے جب کہ ہمیں دکانوں کے کرائے، بجلی کے بل اور ملازمین کی تنخواہیں دینا پڑ رہی ہیں۔ علاوہ ازیں شدید گرمی کی وجہ سے باربر شاپس میں موجود آلات تلف ہونے کی وجہ سے نقصان الگ سے ہورہا ہے۔
باربر شاپ کےایک مالک طلال الکعبی نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے  کہا کہ ’گزشتہ تین ماہ کے دوران ہمیں بڑا نقصان ہوا ہے۔ پابندی سال کے ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جس میں ہماری صحیح کمائی ہوتی ہے۔‘
الکعبی نے کہاکہ’ ڈینٹل کلینک وغیرہ کی طرح ہمیں بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنا کام شروع کرنے کی اجازت دی جائے‘۔
’ باربر شاپس کھولنے کے لیے جو پابندیاں لگائی جائیں گی ان کا احترام کریں گے’۔
الکعبی نے یہ بھی کہا کہ  اگر’باربر شاپس کھولنے کی اجازت نہ دی جائے تو ایسی صورت میں لائسنس فیس، سوشل انشورنس، کارکنان کے اقاموں کی فیس اور اسی طرح کی دیگر فیسوں سے استثنی دیا جائے‘۔
باربر شاپس کے مالکان نے کام بحال کرنے کے لیے متعدد حفاظتی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ ان کا کہناہے کہ باربر شاپ میں گاہکوں کے انتظار پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ گاہکوں کو بکنگ کا پابند بنایا جاسکتا ہے۔
حجاموں کو حفاظتی ماسک اور دستانے کا پابند بنادیا جائے۔ ہر گاہک کے بعد ماسک اور دستانے تبدیل کرنے کی پابندی لگائی جائے۔ شاپس میں صاف ہوا کی فراہمی کو یقینی بنانے کا اہتمام کرایا جائے۔

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: