Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی بچوں پر تشدد، شہری کی گرفتاری کا حکم

بیوی اور تینوں بچوں کو صحت کی سہو لتیں فراہم کی جائیں- فوٹو العربیہ نیٹ
سعودی پبلک پراسیکیوٹر سعود المعجب نے بیوی  پر تشدد کرکے اسے تین بچوں کے ہمراہ گھر میں بند کرکے باحہ سے جدہ فرار ہو جانے والے سعودی شہری کی گرفتاری کا حکم جاری  کیا ہے۔
مقامی شہری نے بیوی بچوں کو گھر میں بند کرکے ان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔
سبق اور العربیہ نیٹ کے مطابق المعجب نے حکم دیا ہے کہ مفرور شہری کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔
پبلک پراسیکیوٹر کے عہدیدار نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے بیوی پر تشدد کرنے والے شہری کی گرفتاری کے حکم کے علاوہ یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ اس کی بیوی اور تینوں بچوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کی جائیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں سرکاری پناہ گاہ میں منتقل کر دیا جائے۔
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ المعجب کی ہدایت پر کیس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ماہرین اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ مقامی شہری نے بیوی پر کس قسم کا تشدد کیا۔ اس نے خاندان کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے اختیارات کا کس کس طرح غلط استعمال کیا۔ بچوں کے حوالے سے اس نے مقررہ شرعی اور قانونی ضوابط کی کیا کیا خلاف ورزیاں کیں۔ پورا کیس تیار کرکے اس کے  خلاف قانونی کارروائی کی  جائے گی۔

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: