Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اداروں میں معمول کے مطابق کام

سرکاری دفاتر میں 75 فیصد عملہ ڈیوٹی ادا کرے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے نافذ کیے جانے والا کرفیو اتوار 21 جون سے ختم ہونے پر سعودی عرب کے تمام سرکاری اداروں میں کام حسب معمول شروع  کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مملکت کے تمام شہروں میں سرکاری دفاتر میں 75 فیصد عملہ ڈیوٹی ادا کرے گا۔
سبق نیوز نے وزارت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرفیو اٹھائے جانے کے بعد سرکاری اداروں میں ڈیوٹی ادا کرنےوالوں کے لیے چار نکات مقرر کیے ہیں۔
ڈیوٹی کے دوران کارکنوں کو کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ ایس او پیز کا ہرطرح سے خیال رکھنا لازمی ہوگا۔
 ڈیوٹی پر آنے والے کارکنوں کو تین شفٹوں  میں تقسیم کیاجائے گا۔ پہلے گروپ کی شفٹ کا آغاز 7.30 پر ہو گا۔ دوسری شفٹ 8:30 پر ادارے پہنچے گی جبکہ تیسری شفٹ ساڑھے نوبجے کام کاآغاز کرے گی۔
تیسرے نکتے میں کہا گیا ہے کہ وہ کارکن خواہ مرد ہوں یا خواتین جن کا دفتر آنا انتہائی ضروری نہ ہو وہ ’ورک فرام ہوم‘ کے اصول کے تحت ہی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

 ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔(فوٹو سوشل میڈیا)

چوتھے نکتے کے مطابق  ایسے کارکن جنہیں وائرس لگنے کا زیادہ خطرہ ہو وہ بھی گھروں سے ہی ڈیوٹی ادا کریں گے جس طرح کرفیو اور لاک ڈاون کے دوران کیاکرتے تھے۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ذرائع نے اس بات پرزوردیا ہے کہ سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین مقررہ پروٹوکول کی ہر طرح سے پابندی کریں گے اور کورونا بچاو کے لیے مقررہ کردہ ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہون گے۔ خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

شیئر: