Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی

’جنوبی علاقوں میں واقع مختلف بازاروں کی خصوصی نگرانی ہورہی ہے جہاں بھیڑ لگنے کے امکانات زیادہ ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے جدہ کے پرانے محلوں میں حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’تفتیشی کارروائی ماسک نہ پہننے والوں، بھیڑ لگانے والوں اور فاصلے کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف بخاریہ اور قرب وجوار کے پرانے علاقوں میں ہوئی ہے‘۔

’جدہ کے جنوبی علاقوں میں واقع مختلف بازاروں کی خصوصی نگرانی ہورہی ہے جہاں بھیڑ لگنے کے امکانات زیادہ ہیں‘۔

’کارروائی کے دوران متعدد غیر ملکیوں کے خلاف جرمانے عائد کیے گیے ہیں جبکہ بعض کو توجہ دلانے پر اکتفا کیا گیا ہے‘۔
’جدہ کے جنوب میں واقع پرانے محلوں میں پولیس اور دیگر اداروں کے منظم تفتیشی دوروں کے مثبت اثرات آنا شروع ہوئے ہیں‘۔
 
 

شیئر: