Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2020 کی پہلی سہ ماہی میں 20.37 فیصد سعودائزیشن

مشرقی ریجن سعودائزیشن کے حوالے سے اول رہا- فوٹو سوشل میڈیا
سعودی فروغ افرادی قوت فنڈ (ھدف)  نے اعلان کیا ہے کہ سال رواں 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران نجی اداروں میں20.37 فیصد سعودائزیشن ہوگئی-
اخبار 24 کے مطابق فروغ افرادی قوت فنڈ کا کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سوشل انشورنس میں نجی اداروں کے سعودی ملازمین کی تعداد  17 لاکھ تک پہنچ گئی- ان میں سے 66.78 فیصد مرد اور 33.22 فیصد خواتین ہیں-
ھدف کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ سعودائزیشن مشرقی ریجن میں ہوئی- اس کا تناسب  24.01 فیصد ریکارڈ کیا گیا- ریاض 20.72 فیصد کے ساتھ دوسرے اور مکہ مکرمہ  20.46 فیصد کے تناسب سے تیسرے نمبر پر ہے-
یاد رہے کہ اقتصادی سرگرمیوں میں سب سے زیادہ سعودائزیشن (83.01 فیصد)، مالیاتی سرگرمیوں اور انشورنس میں رہی-
دوسرے نمبر پر بین الاقوامی تنظیمیں آئیں ان کے بعد کانکنی کی سرگرمیوں، پتھر کاٹنے والی کانوں، تعلیمی امور اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کا نمبر بالترتیب رہا-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: