Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی سعودی ایپ بچوں کے مسائل سلجھانے میں مددگار

بچوں کے رویے اور کردار کے پیش نظر مشورے فراہم کئے جائیں گے(فوٹو عرب نیوز)
الولید انسان دوستی تنظیم نے سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر بچوں کی ذہنی نشو و نما کے لیے ایک  نئی ایپ کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مہارت کے نام سے جاری کی گئی اس نئی ایپ  کا مقصد  مشرق وسطی کے لاکھوں بچوں میں ترقیاتی سرگرمیاں اور ذہنی صلاحیتوں کو ابھارنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس ایپ کے ذریعے سائنسی اور دیگر عملی طریقوں سے بچوں کےمختلف مسائل کا پتہ لگایا جائے گا اور ان کے حل کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔

ہمارا مقصد نقل و حمل کے بغیر مدد فراہم کرنا ہے۔(فوٹو سعودی گزٹ)

الولید انسان دوستی تنظیم کی ایگزیکٹو منیجر امل الکتھیری نے بتایا ہے کہ اس ایپ کا سب سے اہم مقصد عام انسانوں کو خدمات پیش کرنا ہے۔
اس ایپ کو درس و تدریس میں ماہر اساتذہ ، ماہرین نفسیات اور دیگر متعلقہ خصوصی عناصر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
ان ماہرین میں اکثریت سعودی عرب سے ہے۔

ماہر اساتذہ ، ماہرین نفسیات اور دیگر متعلقہ افراد کی مدد سے تیار کی گئی(فوٹو ٹوئٹر)

امل نے عرب نیوز کو بتایا کہ الولید انسان دوستی کی جانب سے اس ایپ کا بنیادی ہدف مختلف کمیونٹیز کی حمایت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مہارت ایپ خاص طور پر ان بچوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گی جنہوں نے ابتدائی علمی میدان میں تاخیر سے قدم رکھا یا مختلف مسائل کے باعث توجہ حاصل نہ کرسکے۔
جب کسی بچے کے خاندان والوں کو مہارت ایپ سے مدد فراہم ہو گی تو وہ بچے کی بہتر نشو ونما اور پرورش کے اصولوں پر منصوبہ بندی کر سکیں گے۔

الولید انسان دوستی کی اس ایپ کا ہدف مختلف کمیونٹیز کی حمایت ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

ایپ سے منسلک ہونے والے افراد کے لیے مختلف ماہرین کی مدد سے بچوں کی غذا، علاج معالجے کے منصوبے اور روزانہ کے عمل کی وضاحت کی جائے گی۔
بچوں کے رویے اور کردار سے مماثلت رکھی جائے گی اور اسی کے پیش نظر مختلف مشورے بھی فراہم کئے جائیں گے۔
یہ ایپ مفت تشخیص بھی فراہم کرے گی یا پھر خاندان کی آمدنی کے مطابق اس سے متعلق معاوضے کا تعین کیا جائے گا۔
ایگزیکٹو منیجر امل نے بتایا کہ ہمارا مقصد کم آمدنی والے افراد کو کسی نقل و حمل کے بغیر اس ایپ سے فوائد حاصل کرنے میں  مدد فراہم کرنا ہے۔
 

شیئر: