Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت کے 61 ہزار دورے، 7 ہزار خلاف ورزیاں ضبط

’سب سے زیادہ تفتیشی دورے مکہ مکرمہ میں کیے گیے جہاں 1796 دکانوں پر جرمانے ہوئے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت تجارت نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں 61 ہزار تفتیشی دورے کر کے 7 ہزار خلاف ورزیاں پکڑی ہیں۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’ملک کے مختلف ہائپر مارکیٹ، سپر مارکیٹ، ریٹیل اور ہول سیل کے علاوہ  طبی اشیا فروخت کرنے والے ادارے، تعمیراتی سامان اور پٹرول پمپ وغیرہ میں کیے جانے والے دوروں میں مختلف ضابطوں کی نگرانی کی گئی ہے‘۔
’متعدد خلاف ورزیوں پر 7081 دکانوں کے مالکان کو فوری طور پر جرمانے عائد کیے گیے جبکہ دیگر متعدد دکانوں کو نوٹس جاری ہوئے ہیں‘۔
’سب سے زیادہ تفتیشی دورے مکہ مکرمہ ریجن میں ہوئے، دوسرے نمبر پر ریاض، تیسرے پر مشرقی ریجن اور چوتھے نمبر پر قصیم میں دورے کیے گیے‘۔
’اسی طرح مکہ مکرمہ ریجن میں واقع 1796 دکانوں پر جرمانے ہوئے، ریاض میں 1222، مشرقی ریجن میں 972 جبکہ مدینہ منورہ میں 546 دکانوں پر جرمانے عائد کیے گیے‘۔
وزارت تجارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وزارت تجارت کے ضابطوں کی جہاں کہیں بھی خلاف ورزی دیکھی جائے یا طے شدہ قیمتوں میں اضافہ محسوس کیا جائے تو فوری طور وزارت سے رابطہ کیا جائے‘۔

شیئر: