Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قونصلر خدمات آپ کے قریب ، جدہ قونصلیٹ کے وزٹ بحال

تمام احتیاطی اقدامات کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں پاکستان قونصلیٹ جدہ نے کرفیو کے خاتمے کے بعد مدینہ منورہ اور دیگر علاقوں میں قونصلر وزٹ بحال کردیے ہیں۔ اس حوالے سے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
قونصلر خدمات کے لیے آنے والوں سے تمام احتیاطی اقدامات کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 قونصلیٹ ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ میں قونصلر ٹیم دس اور گیارہ جولائی کو دورہ کرے گی۔ اس کا قیام پاکستان ہاوس میں ہوگا۔ جازان، ابہا، ینبع، باحہ اور دیگر علاقوں کے لیے بھی قونصلر وزٹ کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

 قونصلر خدمات کے لیے سفارتخانے اور قونصلیٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔(فوٹو فیس بک قونصلیٹ)

قونصلیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ قونصلر ٹیم ہرعلاقے میں دو دن قیام کرتی ہے۔ پہلے دن دستاویزات جمع کی جاتی ہیں اور دوسرے دن انہیں واپس کیا جا تا ہے۔
 یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد پابندیوں کے باعث قونصلر خدمات اور وزٹ معطل کردیے تھے۔
کرفیو اٹھائے جانے کے بعد ریاض میں پاکستانی سفارت خانہ اور جدہ میں قونصلیٹ ویزا سروسز کےعلاوہ اپنی تمام قونصلرخدمات بحال کر چکا ہے۔ اس میں پاسپورٹ، نادرا شناختی کارڈ، دستاویزات کی تصدیق اور کمیونیٹی ویلفیئر سے متعلقہ تمام سروسز شامل ہیں۔
 قونصلر خدمات کے لیے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

قونصلر ٹیم ہرعلاقے میں دو دن قیام کرتی ہے۔

 سفارتخانے اور قونصلیٹ نے کمیونٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ  کورونا وبا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھیں۔
پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد قونصلر خدمات کے لیے ہر روز سفارت خانے اور قونصلیٹ سے رجوع کرتی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر کے تحت پچاس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک اور دو میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا بھی لازمی ہے۔

شیئر: