Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: یکم اگست سے پروازوں کی بحالی

 13 مارچ سے  پروازوں کی آمد ورفت معطل ہے۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
کویت کے محکمہ شہری ہوابازی نے کمرشل پروازوں کی بحالی کے جامع پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ 
یکم اگست 2020 سے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کمرشل پروازوں کے لیے جزوی طور پر کھول دیا جائے گا جبکہ مکمل فضائی آپریشن اگست 2021 سے قبل ممکن نہیں ہوگا۔
الشرق الاوسط کے مطابق کویت نے کورونا وائرس  کی وبا کی وجہ سے  13 مارچ سے  کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے اور اس سے پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی تھی۔
کویتی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  پروازوں کی بحالی تین مراحل میں ہوگی۔ پہلا مرحلہ 6 ماہ پر مشتمل ہوگا۔ شروعات یکم اگست سے ہوگی۔ اس دوران ایئرپورٹ زیادہ سے زیادہ 30 فیصد سے آپریشنل ہوگا۔
ایئرپورٹ سے روزانہ زیادہ سے زیادہ دس ہزار افراد سفر کرسکیں گے۔ پروازوں کی یومیہ تعداد زیادہ سے زیادہ سو ہوگی۔
دوسرا مرحلہ بھی چھ ماہ پر مشتمل ہوگا۔ اس کی شروعات یکم فروری2021 سے ہوگی۔

پروازوں کی بحالی کا تیسرا مرحلہ یکم اگست2021 کو شروع ہوگا۔(فوٹو اے ایف پی)

اس دوران ایئرپورٹ زیادہ سے زیادہ 60 فیصد تک موثر ہوگا۔ ہر روز 20 ہزارافراد سفر کرسکیں گے جبکہ یومیہ دو سو پروازوں کی اجازت ہوگی۔
تیسرا مرحلہ یکم اگست 2021 کو شروع ہوگا۔ اس تاریخ سے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل آپریشن کی پوزیشن میں ہوگا۔ ہر روز تیس ہزار سے زیادہ افراد سفر کرسکیں گے جبکہ پروازوں کی انتہائی تعداد یومیہ 300 تک ہوجائے گی۔

شیئر: