Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی ایئر لائن محدود پروازیں چلائے گی

’اماراتی ایئر لائن پیر سے جزوی طور پر انٹر نیشنل پروازیں چلائے گی‘ ( فوٹو: الامارات الیوم)
اماراتی ایئر لائن کی جانب سے محدود پروازیں چلانے کا اغاز پیر سے ہوگا اور یہ ملک میں مقیم ان غیر ملکیوں کے لیے مختص ہوں گی جو اپنے وطن جانا چاہتے ہیں۔
دبئی میں شہری ہوابازی اتھارٹی کے سربراہ شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے بتایا ہے کہ ’فیصلہ ہوا ہے کہ کورونا کے باعث انٹر نیشنل پروازیں بند ہونے سے متاثر ہونے والے ملک میں مقیم اقامہ ہولڈر یا وزٹ پر آئے ہوئےغیر ملکیوں کو پہلے سفر کا موقع دیا جائے گا۔'
انہوں نے کہا ہے کہ ’پروازوں کی جزوی بحالی کی تفصیل ابھی طے نہیں کی تاہم جلد ہی پروازوں کا نیا شیڈول جاری ہوگا۔'
انہوں نے کہا ہے کہ ’اماراتی ایئرلائن انٹرنیشنل پروازوں کی بحالی کی خواہاں ہے اور جزوی طور پر اس کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔‘
 
شہری ہوابازی اتھارٹی کے سربراہ  کا مزید کہنا تھا کہ ’انٹرنیشنل پروازوں کی جزوی بحالی کے ساتھ ہم اپنے عملے اور مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کی تدابیر اختیار کریں گے۔‘
واضح رہے کہ دیگر عالمی ہوا باز کمپنیوں کی طرح اماراتی ایئرلائن سمیت ملک کی تمام فضائی کمپنیوں نے کورونا کے باعث انٹرنیشنل پروازیں معطل کر رکھی ہیں۔

شیئر: