Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکس نہ دینے پر 30 ملین ریال کا تمباکو اور سگریٹ ضبط

محکمہ زکوٖۃ  و آمدنی نے جدہ کے گودام پر کارروائی کی ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں محکمہ زکوٖۃ و آمدنی نے جدہ کے گودام پر چھاپہ مار کر بغیر ٹیکس ادا کیے گودام میں ذخیرہ سگریٹ اور تمباکو ضبط کرلیا۔ 
محکمہ زکوٖۃ و آمدنی کے مطابق ضبط کیے جانے والے تمباکو اور سگریٹ کی مالیت 30 ملین ریال ہے۔ اس کا ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق تمباکو اور سگریٹ کے تقریبا ایک ہزار کارٹن ضبط کیے گئے ان پر 90 ملین ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔
محکمہ زکوۃ و آمدنی نے بیان میں مزید کہا کہ بغیر ٹیکس ادا شدہ سگریٹ اور تمباکو ذخیرے کے مالک سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
تفتیش میں ان فریقوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے جنہوں نے تمباکو اور سگریٹ پر ٹیکس نہیں لیا تھا اور سارا سامان بالا ہی بالا گودام میں پہنچا دیا تھا۔
محکمہ زکوۃ و آمدنی نے انتباہ دیا ہے کہ ہر طرح کے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا۔ کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

 تاجر تمباکو اوراس کی مصنوعات کی فروخت روکے ہوئے تھے(فوٹو اخبار24)

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تاجر تمباکو اوراس کی مصنوعات فروخت کرنے سے  رکے ہوئے تھے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں سگریٹ اور تمباکو کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔

شیئر: