Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار علاقوں میں بارش اور گردآلود ہوائیں متوقع

جازان، عسیر اور باحہ  کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی(فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کے چار علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ بارش سے قبل گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات  نے بیان میں کہا کہ جمعرات کو جازان، عسیر اور باحہ  کے بالائی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی ان کا دائرہ مکہ مکرمہ کے جنوبی کوہستانی علاقوں تک پھیل جائے گا۔

مملکت کا پورا مغربی ساحل گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوگا-(فوٹو عاجل)

تیز ہواؤں کی وجہ سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں میں حد نظر محدود ہوگی جبکہ مملکت کا پورا مغربی ساحل گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوگا-
محکمہ موسمیات نے بیان میں مزید کہا کہ بحیرہ احمر میں ہوائیں شمال مغرب سے مغرب کی طرف  42 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی۔ سمندر میں ڈھائی میٹرتک اونچی لہریں اٹھیں گی۔
خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ جنوب مشرق سے  مشرق کی جانب ہوگا۔ رفتار فی گھنٹہ  35 کلومیٹر تک ہوگی۔ خلیج عرب میں لہریں ڈیڑھ میٹر اونچی ہوں گی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں