Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارمینیا میں سعودی سیاحوں کی دلچسپی میں اضافہ

’آرمینیا میں سعودی شہریوں کی دلچسپی کی وجہ ثقافتی، قدرتی اور تفریحی تجربات کا رجحان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
آرمینیا میں سیاحت کمیٹی کی سربراہ لوسین گیفورگیان نے کہا ہے کہ سعودی سیاحوں کی آرمینیا آمد میں ہر سال نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’آرمینیا میں سعودی شہریوں کی دلچسپی کی وجہ ثقافتی، قدرتی اور تفریحی تجربات کا بڑھتا ہوا رجحان ہے‘۔
انہوں نے سعودی مارکیٹ کو سب سے اہم، ابھرتی اور اسٹریٹجک منڈیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔
 
انہوں نے کہا ہے کہ ’آرمینیا علاقے میں اپنی سیاحتی موجودگی کو مضبوط بنانے پر کام کر رہا ہے جس کے لئے تشہیری مہمات چلائی جا رہی ہیں اور سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لئے ویزا سے استثنا دینے کے بعد سفر کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آرمینیا بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھی توجہ دے رہا ہے تاکہ وہ سیاحوں کی توقعات کے مطابق سہولیات فراہم کر سکے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’سعودی سیاح آرمینیا کی متنوع سیاحتی خصوصیات کی جانب کشش محسوس کرتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بلا ویزا داخلے کی سہولت، براہِ راست پروازوں کی دستیابی اور خاندانی ماحول آرمینیا کو سعودی سیاحوں کے لئے مضبوط مسابقتی منزل بناتے ہیں‘۔

شیئر: