Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ملکوں میں کورونا کے6557 نئے کیسز

کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 462402 ہوگئی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
خلیجی ملکوں میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے6557  نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔ کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 462402 ہوگئی۔ اب تک 348082 مریض شفایاب ہوئے جبکہ 2826 اموات ہوئی ہیں۔
الامارات الیوم کے مطابق جمعرات کو امارات میں کورونا سے 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ 56 ہزار سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
بیان میں  کہا گیا کہ نئے متاثرین میں سے  400 کا تعلق مختلف ملکوں سے ہے۔امارات میں متاثرین کی کل تعداد 49469 ہوگئی۔ وائرس سے ایک شخض کی موت واقع ہوگئی جس سے مرنے والوں کی کل تعداد317 تک پہنچ گئی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کویتی وزارت صحت نے بتایا کہ 919 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ کل تعداد 47859 ہوگئی۔ وائرس سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 359 تک پہنچ گئی۔ کویت جمعرات کو شفا پانے والوں کی تعداد  675 رہی جس کے بعد کل تعداد  38390 تک پہنچ گئی۔
سلطنت عمان میں جمعرات کو کورونا کے ایک ہزار 361کیسز سامنے آئے ہیں کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر42 ہزار 555 ہوگئی۔
وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں تین اموات ہوئی ہیں مرنے والے188 ہوگئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار 318 تک پہنچ گئی۔

کویتی وزارت صحت  کے مطابق 919 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔(فوٹو: اے ایف پی)

بحرین میں کل متاثرین کی تعداد27 ہزار 414 ہوگئی جبکہ 21 ہزار948 افراد صحت یاب ہوئے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اموات 93  ہیں۔
 دریں اثنا عراق میں کورونا وائرس کے مزید 2184 متاثرین ریکارڈ پر آئے۔ متاثرین کی کل تعداد  53708 ہوگئی- 110 نئی اموات کے بعد مرنےوالے 2160 ہوگئے۔ صحت یاب کل افراد کی تعداد  27912  ہے۔
لبنان میں کورونا کے 8 نئے مریض جمعرات کو رپورٹ ہوئے۔ کل تعداد  1796 تک پہنچ گئی- مرنے والوں کی کل تعداد  35 ہوگئی۔
فلسطین میں کورونا کے 220 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل تعداد  3315 ہوگئی-
 

شیئر: