Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت پیشہ سعودی خواتین کی توہین کرنے والا گرفتار

سعودی خواتین کے گھروں سے نکلنے پر سخت تنقید کی تھی۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)
مکہ ریجن کے پولیس ترجمان میجر محمد الغامدی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملازمت پیشہ سعودی خواتین کی تویین کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے سوشل میڈیا پرملازمت پیشہ سعودی خواتین کے بارے میں غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے والے کو تلاش کر کے گرفتار کرنے کے احکامات صادرکیے گئے تھے۔

ویڈیو میں ایک مقامی شخص غیر مناسب الفاظ کہتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ (فوٹو: عرب نیوز)

ملزم کے حوالے سے میجر محمد الغامدی کا کہنا ہے کہ ’ پراسیکیوشن جنرل کی جانب سے موصول ہونے والے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سائبرکرائم برانچ کی ٹیم نے ملزم کی شناخت کر کے اسے گرفتار کرلیا، ملزم سعودی ہے جس کی عمر 70 برس کے قریب ہے۔
دریں اثنا مقامی ویب نیوز ’سبق ‘ کا کہنا ہے کہ ادارہ پراسیکیوشن جنرل کو موصول ہونے والی ویڈیو میں ایک مقامی شخص کو ملازمت پیشہ سعودی خواتین کے بارے میں غیر مناسب الفاظ کہتے ہوئے دکھایا گیا تھا، ملزم نے ملازمت کے لیے سعودی خواتین کے گھروں سے نکلنے کو غلط کہتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی تھی۔
مقامی قانون کی شق 15 اور17 کے تحت ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے احکامات صادر کیے گئے تھے جس پر ریجنل پولیس نے سائبر کنٹرول یونٹ کے ذریعے ملزم کو تلاش کر کے اسے گرفتار کرلیا۔
میجر الغامدی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جلد ہی اسکا ریمانڈ پراسیکیوشن جنرل کو پیش کردیا جائے گا جہاں مقررہ قوانین کے مطابق اسے سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔

شیئر: