Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انسانی حقوق کمیشن میں 13 خواتین کی تعیناتی

کونسل آئندہ چار سال کی مدت کے لیے خدمات انجام دے گی۔(فوٹو سعودی گزٹ)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت 13 خواتین کو سعودی انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی) میں  تعینات کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کمیشن کی تشکیل نو کے موقع پر  ان تقرریوں کا مطلب یہ ہے کہ سعودی انسانی حقوق کمیشن کی کونسل میں 50 فیصد عہدوں پر خواتین موجود ہوں گی۔
سعودی عرب میں خواتین کو  مزید بااختیار بنانے میں یہ مزید ایک اہم قدم ہے۔

کل ممبران کی تعداد 26 ہے 13 خواتین کو شامل کیا گیا ہے(فوٹو عرب نیوز)

اس موقع پر ہیومن رائٹس کمیشن کونسل کے سربراہ  ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے کہا ہے کہ  ہیومن رائٹس کمیشن کونسل سعودی عرب میں کل ممبران کی تعداد 26 ہے جس میں 13 خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔ سعودی قیادت کی جانب سے خواتین کو مختلف شعبوں میں اعلی عہدوں پر فائض کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

سعودی قیادت کی رہنمائی سے انسانی حقوق کمیشن کے مشن کو مزید ترقی ملے گی(فوٹو عرب نیوز)

ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا  کمیشن کونسل کی تشکیل نو پر شاہی فرمان جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ یہ کونسل آئندہ چار سال کی مدت کے لیے خدمات انجام دے گی۔
العواد نے کہا کہ سعودی قیادت کی حمایت اور رہنمائی سے انسانی حقوق کمیشن کے مشن کو مزید ترقی ملے گی۔ اس سے  سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کے حقوق کو فروغ ملے گا۔
 

شیئر: