Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کے لیے سعودی عرب بہترین ملک قرار، سروے رپورٹ

سعودی وژن 2030 نے  مملکت میں سماجی رخ تبدیل کردیا(فوٹو، ایس پی اے)
خواتین کے لیے محفوظ ترین ممالک کے حوالے سے سی ای او میگزین کے سروے میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک میں سعودی عرب بہترین ملک ہے جہاں خواتین کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کیاجاتا ہے۔
میگزین نے خواتین کے لیے دنیا بھر کے بہترین ملکوں کی درجہ بندی کی تازہ ترین جائزے کی رپورٹ شائع کی ہے جس میں عرب ممالک میں سعودی عرب کا پہلا جبکہ عالمی سطح پر  89 ویں پوزیشن دی گئی-

خواتین کو معاشرے میں کام کرنے کے بڑے مواقع مل رہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

اخبار 24 نے مذکورہ میگزین کی رپورٹ کےحوالے سے مزید بتایا ہے کہ  سعودی عرب کا انتخاب خواتین کے لیے عرب ملکوں میں کئی اسباب کے پیش نظر کیا گیا ہے- ان میں نمایاں ترین سبب یہ بتایا گیاہے کہ سعودی وژن 2030 نے  مملکت میں سماجی رخ تبدیل کر دیا جس کی بدولت خواتین کو معاشرے میں کام کرنے کے بڑے مواقع مل رہےہیں- علاوہ ازیں ماضی میں خواتین پر جو قانونی اور سماجی پابندیاں تھیں وہ سب نرم کردی گئی ہیں-
میگزین کے مطابق خواتین کے لیے عرب ممالک میں سلطنت عمان کو دوسرا نمبر دیا گیا ہے- اردن تیسرے، امارات چوتھے ، الجزائر پانچویں، سوڈان چھٹے، قطر 7 ویں، کویت  8 ویں، لبنان نویں اور لیبیا دسویں نمبر پر ہے-
میگزین نے خواتین کے لیے بہتر کے انتخاب کے سلسلے میں جو معیار مدنظر رکھا ہے  اس کا تعلق اس بات سے ہے کہ خواتین کو معاشرے میں بلا روک ٹوک اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع سماجی اور قانونی اعتبار سے کس حد تک میسر ہیں-
عالمی سطح پر خواتین کے لیے دنیا بھر میں سب سے بہتر ملک سویڈن کو قرار دیا گیا ہے- ڈنمارک دوسرے، ہالینڈ تیسرے، ناروے چوتھے اور کینیڈا پانچویں نمبر پر ہے-
 

شیئر: