Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے واک ویز اور سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر

مدینہ ریجن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے واک ویز اور عوامی مقامات تیار کرکے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جو نقل و حرکت اور جسمانی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ان اقدامات کا مقصد مدینے کے باشندوں میں صحت مند اور زیادہ متحرک زندگی کو فروغ دینا ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے مختلف مقامات پر واک ویزے بنائے گئے ہیں تاکہ لوگ جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ورزش کی عادات کو اپنائیں۔
اتھارٹی نے واکنگ ٹریکس کےعلاوہ سائیکلنگ ٹریک جبکہ مختلف مقامات پر سٹاپس بھی بنائے ہیں جہاں سے سائیکل حاصل کی جا سکتی ہے۔
شہر میں واکنگ ٹریکس اور تفریحی مقامات کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ جسمانی ورزش کی عادات کی جانب راغب  کرنا ہے تاکہ معاشرے میں صحت مندانہ طرز زندگی کو فروغ دیا جائے۔
واکنگ ٹریکس اور تفریحی مقامات کا مقصد سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا ہے۔ واکنگ ٹریکس تک آنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں سے بس سروس بھی چلائی گئی ہے۔

یہ اقدامات شہروں کو جدید بنانے کے لیے وسیع تر شہری ترقی کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
اتھارٹی سیاحت کو فروغ دینے، وزیٹرز کے قیام کو بڑھانے اور گاڑیوں پر انحصار کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

 

شیئر: