Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا ایک اور حملہ ناکام ، چار ڈرونز تباہ

ڈرونز ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیے گئے۔ (فوٹو العربیہ)
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر داغے جانے والے حوثیوں کے چار بارود بردار ڈرونز ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیے گئے- 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق عرب اتحاد نے واضح کیا ہے کہ  شہریوں کے تحفظ کے اقدامات بین الاقوامی قانون کے مطابق کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے جو اقدام بھی ضروری ہوگا کیا جائے گا-
عرب اتحاد کی کمانڈ نے جمعے کو بیان میں کہا کہ  ایران کے حمایت یافتہ دہشتگرد حوثیوں نے مملکت پر حملے کے لیے چار بارودی ڈرونز داغے تھے انہیں یمن کی فضائی حدود ہی میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ  واقعہ جمعے کی صبح کا ہے۔ حوثیوں نے 4 بارودی ڈرونز بھیجے تھے۔ ان میں سے تین کو یمن ہی کی فضائی حدود میں گرا کر تباہ کردیا گیا۔

المالکی نے  حوثیوں کے خلاف منفرد عسکری کارروائی کا اعلان کیاتھا(فوٹو روئئٹرز)

کرنل ترکی المالکی نے مزید کہا کہ  سعودی افواج نے ڈرونز کا پتہ اسی وقت لگا لیا تھا جب حوثیوں نے انہیں اپنے زیر قبضہ علاقوں سے داغا تھا۔
یاد رہے کہ المالکی نے جمعرات کو حوثیوں کے خلاف منفرد نوعیت کی عسکری کارروائی کا اعلان کیاتھا اور یہ بھی بتایا تھا کہ حال ہی میں سعودی عرب پر داغے جانے والے حوثیوں کے 8 ڈرونز اور 4 میزائل تباہ کردیے- ان میں سے ایک ’قیام‘ نامی ایرانی بیلسٹک میزائل بھی تھا جسے ریاض پر حملے کے لیے بھیجا گیا تھا تاہم اسے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا-

شیئر: