Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای سعودی یونیورسٹی میں پہلی خاتون سربراہ کون؟

ای سعودی یونیورسٹی میں منصوبہ بندی کے لیے ادارے کی کنسلٹنٹ تھیں۔(فوٹو سیدتی)
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے ای سعودی یونیورسٹی میں ڈاکٹر لیلک الصفدی کا پہلی خاتون سربراہ کے طور پر تقرر کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزیر تعلیم نے پانچ یونیورسٹیوں کے سربراہوں کی تقرر کے احکام جاری کیے تھے ان میں الصفدی واحد خاتون سربراہ ہیں۔
ڈاکٹر الصفدی کون؟
الصفدی ای بزنس، مصنوعی ذہانت و تجارتی ذہانت  جیسے اہم شعبوں میں منعقد ہونے والی کانفرنسوں میں پچاس سے زیادہ تحقیقی مقالے پیش کرچکی ہیں۔

کانفرنسوں میں پچاس سے زیادہ تحقیقی مقالے پیش کرچکی ہیں۔(فوٹو سیدتی)

ڈاکٹر الصفدی  کنگ سعود یونیورسٹی کے تعلیمی عملے میں شامل ہیں۔ لیڈیز  ٹیکنالوجی کو فروغ دینے والے ادارے کی ڈائریکٹر ہیں۔ میڈیکل اور لیڈیز سائنس کے شعبوں میں رہنما مرکز کی انچارج ہیں۔
چھوٹے اور درمیانے سائز کے منصوبوں کے لیے  قائم پبلک اتھارٹی کے گورنرکی مشیر رہ چکی ہیں۔
ای سعودی یونیورسٹی میں منصوبہ بندی کے لیے قائم ادارے کی کنسلٹنٹ تھیں۔ اب اسی یونیورسٹی کا انہیں سربراہ  بنادیا گیا ہے۔
ڈاکٹر الصفدی لونگ گونگ یونیورسٹی سے گریجویشن،کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی جبکہ پروگرامنگ کی انجینیئرنگ میں ماسٹرز کیے ہوئے ہیں۔
بیس برس سے زیادہ عرصے سے سٹراٹیجک قیادت اور تجارتی مشاورت کے شعبوں میں ایگڑیکٹیو ڈٓائریکٹر کے طور پر کام کررہی ہیں۔

 

شیئر: