Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبی معائنے کے بغیر ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید جاری

ایک سال کی ڈرائیونگ فیس چالیس ریال مقرر کی گئی ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ لائسنس میں توسیع کے حوالے سے ضروری وضاحتیں جاری کی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر کے سرکاری اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ ایک سال کی ڈرائیونگ فیس چالیس ریال ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ طبی معائنے کے بغیر ’ابشر‘ کے ذریعے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس میں توسیع کرائی جاسکتی ہے۔ یہ سہولت نئے کورونا وائرس کی وبا کے خطرات کو مدنظر رکھ کر دی گئی ہے۔

ٹریفک جرمانوں کی تفصیلات ابشر سے آن لائن دریافت کی جا سکتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے ضروری ہے کہ ٹریفک خلاف ورزی کے جرمانے ادا کر دیے گئے ہوں-
ٹریفک جرمانوں کی تفصیلات ابشر ویب سائٹ کی مدد سے آن لائن دریافت کی جا سکتی ہیں-
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ  ٹریفک جرمانوں پر اعتراض ریکارڈ کرانے کا حق ہے یہ کام سمارٹ موبائل پر ابشر ویب کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹریفک جرمانوں پر اعتراض جرمانے ادا کرنے سے قبل کیا جا سکتا ہے بعد میں نہیں۔ اعتراض کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ٹریفک خلاف ورزی کے اندراج سے 30 روز کے اندر اعتراض ریکارڈ کرادیا جائے۔ اعتراض صرف ساھر سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزیوں پر ہی کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: