Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: ضرورت مند پاکستانیوں کے لیے راشن

یہ ضرورت مند افراد کو راشن فراہمی کا چھٹا سلسلہ ہے (فوٹو: پاکستانی سفارتخانہ کویت)
کویت میں ضرورت مند پاکستانیوں کے لیے سفارت خانے کی جانب سے راشن کی فراہمی کا چھٹا مرحلہ جلد شروع کیا جا رہا ہے۔
کویت میں پاکستانی سفارت خانے کی جاب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ضرورت مند پاکستانی راشن کے چھٹے مرحلے سے مستفید ہونے کے لیے اپنی تفصیل سفارت خانے کا بھیجیں۔
پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ضرورت مند افراد اپنا نام، پاسپورٹ یا سول آئی ڈی نمبر اور رابطہ نمبر سفارت خانے کو بھیجیں۔
امداد حاصل کرنے کے خواہاں افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ واٹس ایپ نمبروں 66483182 اور 99619574 پر اپنی شناخت سے متعلق تفصیلات شیئر کریں، البتہ ان نمبروں پر کال نہ کریں۔
 

چند روز قبل حکومت پاکستان اور کویت حکومت کے درمیان ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے 600 افراد بشمول ڈاکٹر، نرسز وغیرہ پاکستان سے کویت بھیجے جائیں گے۔
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم کے معان خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے اپنی ٹویٹ میں کویت اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان معاہدے پر دستخط کا ذکر بھی کیا تھا۔

کویت میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق ضرورت مند افراد کو راشن فراہمی کا یہ چھٹا سلسلہ ہے اس سے قبل پانچ مرتبہ راشن فراہم کیا جا چکا ہے۔

شیئر: