Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر سمر فیسٹیول: سیاحوں کے لیے خاص کیا؟

امسال عسیر سیاحتی جشن کا سلوگن ’اھلا بالعالم‘ رکھا گیا ہے- فوٹو العربیہ نیٹ
سعودی عرب کے جنوب مغرب  میں واقع عسیر ریجن میں سمر فیسٹیول کے افتتاح کی تیاریاں جاری ہیں۔ کورونا وبا کے پیش نظر سیاحتی جشن حفاظتی تدابیر کے ساتھ منایا جائے گا۔

عسیر کے سیاحتی مقامات کے مناظرسیاحوں کے سامنے اجاگر کیے جائیں گے- فوٹوالعربیہ نیٹ

العربیہ نیٹ کے مطابق اس سال عسیر سیاحتی جشن کا سلوگن ’اھلا بالعالم‘ (دنیا کو خوش آمدید) رکھا گیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، سماجی رابطہ وسائل کی مدد سے عسیر کے سیاحتی مقامات کا حسن اور دلفریب مناظر مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں، عرب و خلیجی ممالک اور دنیا بھر کے سیاحوں کے سامنے اجاگر کیے جائیں گے۔
عسیر میں سمر فیسٹیول ’اھلا بالعالم‘ کے انچارج زکی العریفی نے بتایا کہ عسیر کے باشندے پورے صوبے کو موسم گرما ہی نہیں بلکہ سال بھر سیاحوں کی آماجگاہ بنانے  کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

عسیر شائقین اور مہمانوں کے خیر مقدم کے لیے دلہن کی طرح سجا ہوا ہے۔ فوٹو العربیہ نیٹ

العریفی نے بتایا کہ گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال سمر فیسٹیول کے انتظامات کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔ اس موقع پر صوبے کے بازاروں کا تعارف پیش کیا جائے گا۔ پیراشوٹ پروگرام ہوگا۔ غوطہ خوری کا بھی اہتمام کیا جائے گا جبکہ  ہائیکنگ بھی پروگرام کا اہم حصہ ہے۔
عسیر مملکت کے مختلف شہروں سے آنے والے شائقین اور مہمانوں کے خیر مقدم کے لیے دلہن کی طرح سجا ہوا ہے۔

گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال فیسٹیول کے انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں- فوٹو العربیہ نیٹ

 سرکاری اعدادوشمارکے مطابق عسیر میں 425 تاریخی مقامات، 45 عجائب گھر اور 4275 سے زیادہ تاریخی قریے ہیں۔
یاد رہے کہ عسیر ریجن کی مختلف کمشنریاں اور تحصیل رنگا رنگ عوامی فنون، روایات اور رسم و رواج سے مالا مال ہیں۔ یہاں تلواروں کارقص، الخطوۃ الدمۃ اور القذواعی جیسےعوامی دلربا رقص بھی بے حد مقبول ہیں۔  

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: