Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین میں بیروزگاری کی شرح میں کمی، مردوں میں اضافہ

’سعودی خواتین میں بیروزگاری کی شرح میں 2.6 فیصد کمی ہوئی ہے‘ ( فوٹو: مزمز)
سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں بیروزگاری کی مجموعی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ’2019 کی آخری چوتھائی کے مقابلے میں 2020 کی پہلی چوتھائی کے دوران بیروزگاری کی شرح 12 فیصد سے کم ہوکر 11.8 فیصد ہوگئی ہے‘۔
’سعودی خواتین میں بیروزگاری کی شرح میں 2.6 فیصد کمی ہوئی ہے، اس کی مجموعی شرح اب 28.2 فیصد ہوگئی ہے جبکہ سعودی مردوں میں بیروزگاری کی شرح میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
’سال رواں کی پہلی چوتھائی کے دوران لیبر مارکیٹ میں 13635612 افراد بر سر روزگار ہیں، ان میں سعودی و غیر ملکی شامل ہیں‘۔
’سعودیوں کی تعداد 3203423 ہے، مردوں کی تعداد 2066553 ہے جبکہ خواتین 116870 ہیں‘۔
’دستیاب ریکارڈ کے مطابق 1015820 افراد ملازمت کی تلاش میں ہیں، ان میں مردوں کی تعداد 186969 ہے جبکہ خواتین 828851 ہیں‘۔
 

شیئر: