Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے العزیزیہ محلے میں بلدیہ کا چھاپہ، 21 ٹن سبزی ضبط

’کارروائی کے دوران 13 ریڑھیاں اور 17 ترازو تلف کردیئے گیے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے العزیزیہ محلے میں چھاپہ مار کر سبزیوں کے ٹھیلے لگانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
جدہ پولیس کے تعاون سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 21 ٹن سبزیاں اور پھل ضبط ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے سکریٹری انجینئر محمد بن ابراہیم الزہرانی نے کہا ہے کہ ’العزیزیہ محلے میں دو گھروں کو سبزیوں اور پھلوں کے لیے گودام کے طور پر استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، اسی طرح کا ایک گودام مشرفہ محلے میں بھی پکڑا ہے‘۔
’ٹھیلے لگانے والے غیر ملکی تفتیشی ٹیموں کو دیکھتے ہی فرار ہوگیے تاہم 13 ریڑھیاں اور 17 ترازو تلف کردیئے ہیں‘۔
’ضبط کی جانے والے سبزی اور پھل میں جو قابل استعمال تھا وہ مستحقین میں تقسیم کرنے کے لیے خیراتی تنظیموں کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ غیر معیاری اشیا موقع پر تلف کر دی گئیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’محلوں میں ٹھیلے لگانے والوں کے باعث بھیڑ لگ جاتی ہے، علاوہ ازیں غیر معیاری اشیا کی فروخت کی جاتی ہے‘۔

’محلوں میں ٹھیلے لگانے والوں کے باعث بھیڑ لگ جاتی ہے، غیر معیار اشیا فروخت کی جاتی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)

’ٹھیلوں سے خریدنے والے افراد حفاظتی تدابیر کا خیال نہیں رکھتے نیز سماجی فاصلے کا بھی اہتمام نہیں ہوتا‘۔
’بلدیہ کی تفتیشی ٹیمیں ٹھیلے لگانے والوں کا تعاقب کرتی رہی گی، اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی‘۔

شیئر: