Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور دمام سے مزید تین خصوصی پروازیں

 سعودی ائیر لائنز نے بھی پاکستان کے لیے پروازیں شروع کی ہیں ۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب سے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔  ریاض اور دمام سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کی تین پروازوں سے مزید 838 پاکستانیوں کی واپسی ہوئی ہے۔
ریاض میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق جمعے کو دمام سے لاہور جانے والی پرواز سے 296، دمام سے ہی لاہور جانے والی دوسری پرواز سے 242 جبکہ ریاض سے لاہور جانے والی پرواز سے 300 مسافر واپس گئے ہیں۔
بیان کے مطابق ریاض سے لاہور جانے والی پرواز سے دس میتیں بھی بھیجی گئی ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق کے مطابق یکم مئی سے اب تک ریاض اور دمام سے چلائی والی 72 پروازوں سے تیرہ ہزار 968 جبکہ اسی دوران  جدہ اور مدینے سے روانہ ہونے والی 64 پروازوں سے تقریبا چودہ ہزارپاکستانی گئے ہیں۔
 سعودی ائیر لائنز نے بھی پاکستان کے لیے پروازیں شروع کی ہیں ۔ ہر ہفتے چار سے پانچ فلائٹس جا رہی ہیں لیکن ان کا ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔
یاد رہے کہ جون کے وسط تک قونصلیٹ اور سفا رتخانہ انہیں ہینڈل کرتا رہا ہے۔ اس کے بعد سے خصوصی پروازیں اوپن کردی گئی ہیں ۔ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق چونکہ فلائٹس کم تھیں اس لیے لوگوں کو رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔
 16جون کے بعد سے خصوصی پروازوں کی ٹکٹیں براہ راست پی آئی اے اور اس کے مجاز ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کی جا رہی ہیں۔ اب ٹکٹ کے حصول کے لیے سفارت حانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اب ٹکٹ کے لیے سفارت حانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ (فوٹو: اردونیوز)

سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا وہ سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکے تھے۔
قونصلیٹ اور سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واپسی کے خواہشمند زیادہ تر وہی لوگ ہیں جو کم مدت کے ویزے پر مملکت میں موجود تھے۔ 

شیئر: