Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان واٹر ٹینکر بھی چلانے لگے

 سعودی نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے روزگار سے خوش ہے ( فوٹو سبق)
 سعودی عرب کے شہر تبوک اور عرعر میں دو سعودی نوجوانوں نے واٹر ٹینکر سروس شروع کردی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق عرعر کے رہائشی ھایل العنزی کا کہنا ہے کہ وہ تقریبا چھ برس سے واٹر ٹینکر کے ذریعے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ان کے گھروں پر پانی پہنچا رہے ہیں۔ ہموطنوں کا رویہ بہت اچھا ہے اور کوئی انہیں ’کمتر‘ نہیں سمجھ رہا ہے۔
 سعودی نوجوان نے مزید کہا کہ وہ اپنے اس روزگار سے خوش ہیں۔ جائز کمائی کا یہ مناسب ذریعہ ہے، وہ کسی کے  ہاں ملازم نہیں ہیں اور سب لوگ ان سے اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں۔

العمرانی  کا کہنا ہے کہ اب اس کے کافی مستقل کاہگ بن گئے ہیں۔(فوٹو سبق)

ایک سوال پرھایل العنزی نے کہا کہ ’چوبیس گھنٹے کے دوران ڈیوٹی کے تین اوقات منتخب کیے ہیں۔ صبح، سہ پہر اور رات کے وقت واٹر ٹینکرکی سہولت صارفین کو مہیا کر رہا ہوں جو جب بھی واٹر ٹینکر طلب کرتا ہے اس کی سہولت کے مطابق گھر پر پانی پہنچا دیتا ہوں۔‘
 ادھرتبوک میں بھی صقر العمرانی نامی سعودی نوجوان نے اپنی آمدنی میں اضافے کے لیے واٹر ٹینکر چلانا شروع کیا ہے۔
العمرانی کا کہنا ہے کہ اب ان کے کافی مستقل کاہگ بن گئے ہیں۔ سعودی نوجوان نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی کے شعبے میں بھی سعودائزیشن کی جائے تاکہ اس شعبے سے غیرملکیوں کی اجارہ داری ختم کر کے سعودی نوجوانوں کو کام کے مواقع میسرآئیں۔

شیئر: