Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں ’گیس سلنڈروں‘ کے دھماکے

’ بلڈنگ کے تہہ خانے میں کئی سلنڈر رکھے گئے تھے‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک بلڈنگ کے بیسمنٹ میں ہونے والے گیس سلنڈروں کے دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’اسنا‘ نے کہا ہے کہ بلڈنگ کے تہہ خانے میں کئی سلنڈر رکھے گئے تھے جو دھماکے سے پھٹ گئے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
خیال رہے کہ جون کے آخر میں ایران کے فوجی، نیوکلیئر اور انڈسٹریل مقامات کے قریب کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

شیئر: