Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں پہلی روبوٹ کانفرنس 

چھٹی روبوٹ کانفرنس سعودی عرب میں پہلی بار ہورہی ہے۔ فائل فوٹو اے ایف پی 
سعودی عرب روبوٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو اپنی نئی نسل میں اسے روشناس کرانے کی قومی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 19اکتوبر سے طائف میں چھٹی عرب روبوٹ اور مصنوعی ذہانت کانفرنس ہوگی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق روبوٹ اور مصنوعی ذہانت کی عرب کانفرنس کا انتظام’صفوة‘ سعودی اسکولوں نے کیا ہے۔ اس سلسلے میں روبوٹ کی عرب سوسائٹی تعاون کررہی ہے۔

 روبوٹ اور مصنوعی ذہانت کے علم سے عرب نوجوان آراستہ ہوں گے۔ فائل فوٹو

 پوری دنیا میں روبوٹ کی صنعت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ عرب ممالک اس سلسلے میں بیرونی دنیا سے تجربات حاصل کررہے ہیں۔ روبوٹ کی عرب سوسائٹی ہر سال اس کانفرنس کا پروگرام بنائے ہوئے ہے۔
کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر جار اللہ الغامدی نے بتایا کہ’ روبوٹ اور مصنوعی ذہانت کانفرنس کا مقصد عرب معاشرے میں روبوٹ ٹیکنالوجی، سائنس اور کلچر کو عام کرنا ہے‘۔
کانفرنس کے دوران مختلف پروگرام اور مقابلے منعقد ہوں گے۔ عرب روبوٹ سوسائٹی کے ارکان ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرکے روبوٹ کے بارے میں اپنے مطالعات اور تجربات کا تبادلہ کریں گے۔
الغامدی نے مزید بتایا ہے کہ’ ہماری کوشش ہے کہ عرب اور بین الاقوامی روبوٹ تنظیمیں اور ادارے پیشہ ورانہ تعاون کریں۔ روبوٹ اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں اور تجربات کا تبادلہ کریں‘۔
 الغامدی کے مطابق’ اس قسم کی کانفرنسوں سے روبوٹ اور مصنوعی ذہانت کے علم سے عرب نوجوان آراستہ ہوں گے۔ سوسائٹی خصوصی مشاورتی ادارے کے طور پر کام کررہی ہے۔ یہ عرب ممالک میں روبوٹ اور مصنوعی ذہانت پر کام کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: