Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات مریخ مشن کی لانچنگ 17 جولائی کو

تاخیر کا سبب موسم کی خراب صورت حال کو بتایا گیا ہے (فوٹو: گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات کا پہلا تحقیقاتی مشن اب نئی تاریخ کے مطابق 17 جولائی کو لانچ کیا جائے گا۔ اس سے قبل 15 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جو موسم کی خرابی کی پیش گوئی کے مطابق تبدیل کی گئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق امارات کی اس تحقیقاتی لانچنگ کو ہوپ پروب مشن کا نام دیا گیا ہے۔ اس مشن کی لانچنگ متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق جمعہ 17 جولائی کی صبح 12 بج کر 43 منٹ پر ہو گی۔

مشن انسانی بستی بسانے سے متعلق معلومات لینے کی کوشش کرے گا (فوٹو: گلف نیوز)

متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی اور محمد بن راشد خلائی مرکز کی جانب سے جاپان کی مٹسوبیشی ہیوی انڈسٹریز کے اشتراک سے اس مشن پر کام جاری ہے۔
گلف نیوز کے مطابق اس تاخیر کا سبب موسم کی خراب صورت حال کو بتایا گیا ہے جس کے پیش نظر اس لانچنگ کی ابتدائی تاریخ 15 جولائی کو موخر کیا گیا اور نئی تاریخ کا  اعلان کیا گیا ہے۔ 
متحدہ عرب امارات کا خلائی مشن جو عرب دنیا کا پہلا بین الکلیاتی مشن ہے جمعہ 17 جولائی 2020 کو جاپان کے آئس لینڈ تاناگاشیما کے خلائی مرکز سے شروع ہوگا۔
اماراتی خب ررساں ادارے کے مطابق اماراتی خلائی مشن مریخ کا موسم دریافت کرنے اور آئندہ سو برس کے دوران وہاں انسانی بستی بسانے سے متعلق ضروری معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

شیئر: