Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرون مملکت تیل کی طلب میں پانچ لاکھ بیرل تک اضافہ

کورونا وائرس کی وبا نے تیل منڈی پر اثرات ڈالے ہیں(فوٹو العربیہ)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے تیل کی منڈی پر ایسے اثرات ڈالے ہیں جس کی نظیر تاریخ میں کہیں نہیں ملتی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر توانائی نے کہا کہ ’اگست 2020 میں سعودی عرب کے اندر تیل کی طلب میں پانچ لاکھ بیرل تک کا اضافہ ہوگا‘۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے مزید کہا کہ ’اوپیک پلس میں شامل ممالک نے کورونا وبا کے بحران کے دوران پیداواری کوٹے کی مکمل پابندی کی ہے۔ اس کی بدولت عالمی تیل منڈی میں توازن اور استحکام آئے گا‘۔

اوپیک پلس کا نیا شیڈول یکم اگست سے شروع ہو گا(فائل فوٹو اے ایف پی)

یاد رہے کہ اوپیک پلس کا نیا شیڈول یکم اگست سے شروع ہو گا جس میں یومیہ پیداوار 9.6 ملین بیرل سے کم کر کے 7.7 ملین بیرل کی جائے گی۔
عراق اورنائجیریا نے کہا ہے کہ اوپیک پلس معاہدے کی سو فیصد پابندی کا اہتمام کریں گے اور مئی اور جون کے درمیان تیل کی زائد پیداوار کی تلافی جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینوں میں کریں گے۔
اوپیک کے سیکرٹری جنرل محمد بارقیندو نے کہا ہے کہ ’اگر ہم نے تیل کی پیداوار کے حوالے سے فیصلے نہ کرتے تو تیل کی منڈی تباہی کے قریب پہنچ جاتی۔‘

شیئر: