Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقو ں میں سنیچر سے منگل تک بارش متوقع

اتوار سے منگل تک مکہ مکرمہ میں بھی بارش متوقع ہے۔(فوٹو اخبار 24)
  سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سنیچر 18 جولائی سے منگل تک مملکت کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات کے ماہرین نے موسمی نقشوں کے مطالعے اور مصنوعی سیاروں سے لی گئی تصاویر کا تجزیہ کرکے بتایا کہ بحر العرب میں موسمی تبدیلیوں کا سعودی عرب پر بالواسطہ اثر پڑے گا۔
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ چار دنوں کے دوران عسیر، ابہا، باحہ اور نجران میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں جبکہ اتوار اور پیر کو ریاض اور اتوار سے منگل تک مکہ مکرمہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

جمعے کو نجران میں گردو غبار سے حد نظر محدود ہوگئی-(فائل فوٹو العربیہ)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  جمعے کو نجران میں گردو غبار سے حد نظر محدود ہوگئی- سہ پہر چار بجے تک نجران میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔
مدینہ منورہ ریجن میں بھی گردو غبار کے طوفان سے حد نظر محدود ہوگئی ۔ ریجن کی الحناکیہ، العلا، العیص، المھد، خیبر اور وادی الفرع کمشنریوں میں گردوغبار کا طوفان شام سات بجے تک جاری رہا۔

شیئر: