Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الاضحی تعطیلات: نجی اداروں میں چار اور سرکاری دفاتر میں 16 دن

سرکاری ملازمین اتوار 9 اگست کو ڈیوٹی پر واپس آئیں گے (فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے اس سال سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تعطیلات جمعرات 23 جولائی دو ذی الحجہ کی ڈیوٹی مکمل کر کے شروع ہوں گی۔
سرکاری ملازمین اتوار 9 اگست 19 ذی الحجہ کو ڈیوٹی پر واپس آئیں گے۔
وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ نجی اور بغیر منافع والے سرکاری اداروں کے ملازمین کی عید الاضحی کی چھٹی چار دن کی ہوگی۔ شروعات بدھ 29 جولائی 8 ذی الحجہ کی ڈیوٹی مکمل کر کے شروع ہوگی۔ نجی اداروں کے ملازمین پیر تین اگست 13 ذی الحجہ کو ڈیوٹی پر واپس آئیں گے۔
یاد رہے کہ قانون محنت کی دفعہ 25 مطابق اگر تہوار یا قومی دن کی چھٹی ہفت روزہ چھٹی میں مل رہی ہو تو ایسی صورت میں ملازم کو چھٹی سے قبل یا اس کے بعد تلافی کی جائے گی۔

شیئر: