Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سعودی عرب مائع گیس منصوبہ، بات چیت کے لیے وزیر توانائی کو ذمہ داری تفویض

شاہ سلمان نے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال ریاض سے وڈیو اجلاس کی صدارت کی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مائع قدرتی گیس منصوبے کے متعلق پاکستانی حکام سے بات چیت کے لیے وزیر توانائی کو ذمہ داری تفویض کی ہے۔
کابینہ کے اجلاس میں وزیر توانائی خود یا ان کی نمائندے اس ضمن میں حتمی مفاہمت کے مسودے پر دستخط کے بعد کابینہ سے منظوری لیں گے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال ریاض سے کابینہ کے وڈیو اجلاس کی صدارت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ نے سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے متعلق رپورٹوں کا جائزہ لیا۔ رپورٹیں مملکت میں کورونا کے مصدقہ کیسز، متاثرین کی صحت نگہداشت، مملکت بھر میں ہسپتالوں، ہیلتھ سینٹروں اور سپیشلسٹ کلینکس کی تازہ صورتحال اور اعدادوشمار پر مشتمل تھیں۔رپورٹوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ  مملکت میں کورونا سے متاثرین کا پتہ لگانے اور ان کےعلاج میں سعودی عرب بین الاقوامی تناسب سے تین گنا بہتر ہے۔
کابینہ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پیشگی سکیموں، مختلف خدمات اور سہولتوں کے تسلی بخش نتائج نمودار ہورہے ہیں۔

اجلاس میں کورونا کی وبا سے متعلق رپورٹوں کا جائزہ لیا گیا۔( فوٹو ایس پی اے)

کابینہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اب تک مملکت بھر میں کورونا کے 20 لاکھ سے زیادہ لیباریٹری ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران سعودی ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں بستروں کی تعداد میں تسلی بخش اضافہ ہوا ہے۔
سعودی کابینہ کو نئے حج موسم میں شریک سرکاری اداروں کی تیاریوںِ، کاوشوں اور سیکیورٹی و خدمات سکیموں سے آگاہ کیا گیا۔ یہ ساری سہولتیں شاہ سلمان اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر حج میں آسانیاں مہیا کرنے اورحاجیوں کے لیے امن و سلامتی کے انتظامات کے تحت  فراہم کی جارہی ہیں۔
وزیر مملکت و رکن کابینہ وقائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر عصام بن سعد نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب کی زیر صدارت جی 20 کے متعدد موضوعات زیر بحث آئے۔ اس امر کی طرف توجہ  مبذول کرائی گئی کہ سعودی عرب جی 20 کی قیادت کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی او کو عروج کی نئی منزلوں تک پہنچائے گا۔ اس سلسلے میں عالمی کاوشوں کا ساتھ دے گا۔ اقتصادی شرح نمو اور پائدار ترقی کے لیے ڈبلیو ٹی او کے اہم کردار کی بابت جی 20 کے رکن ملکوں کی حکمت عملی کا شفاف جامع تصور ترتیب دے گا۔

کابینہ میں متعدد علاقائی و بین الاقوامی  امور زیر بحث آئے۔(فوٹو ایس پی اے)

اس سلسلے میں اس امرکی جانب بھی اشارہ کیا گیا کہ جی 20 کی قیادت کے تناظر میں پیرس فورم کے ایجنڈے میں جو موضوعات زیر بحث آئے انہیں آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔ بین الاقوامی سرمایہ کاری کو رواں دواں رکھنے کے لیے متوازن طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ ترقیاتی عمل کی خاطر فنڈنگ کو مستحکم کیا جائے گا- کورونا وبا سے پیدا ہونے والے اقتصادی و صحت بحران والے مسائل حل کیے جائیں گے۔
سعودی کابینہ نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر بارودی بردار ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے مسلسل حملوں اور دانستہ سول تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی سرگرمیوں کی شدید مذمت کی۔
کابینہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عرب اتحادی اس قسم کے وحشیانہ اور دہشتگردانہ حملوں سے نمٹنے کی  بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
ڈاکٹرعصام نے بتایا کہ کابینہ میں متعدد علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور امور زیر بحث آئے۔
سعودی عرب نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے انسداد میں اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر مسلسل جدوجہد کرتے رہنے کاعزم ظاہر کیا۔

شیئر: