Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 51 سے زائد ایکٹو کیسز، 38 ہلاک

کورونا وائرس سے اس اب تک دو لاکھ دس ہزار چار سو 68 افراد صحتیاب ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔
پاکستان میں گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے ایک ہزار تین سو 32 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 38 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 51 ہزار دو سو 83 ہے۔
اس وبا سے اس اب تک دو لاکھ دس ہزار چار سو 68 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے دو ہزار تین سو 94 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار تین سو 31 افراد کے ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں چھ ہزار چھ سو 76، پنجاب میں سات ہزار چار سو 35، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار تین سو سات، اسلام آباد میں دو ہزار پانچ سو 27، بلوچستان میں 135، گلگت بلتستان 60 اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 191 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
بلوچستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں کوئی بھی مریض وینٹیلیر پر نہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں اس وقت 255 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں جبکہ ملک میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص وینٹیلیٹرز کی تعداد ایک ہزار 830 ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار تین سو 31 افراد کے ٹیسٹ ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

کورونا وائرس کی وبا سے پاکستان میں پانچ ہزار چھ سو 77   افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کی دوران 20 افراد ہلاک ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں چھ، پنجاب میں پانچ،اسلام آباد میں ایک ، بلوچستان اور گلگت بلتستان  میں دو دو  افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد دو ہزار 41، پنجاب دو ہزار 95، خیبرپختونخوا ایک ہزار ایک سو 53، اسلام آباد 161، بلوچستان 135، گلگت بلتستان 45 ہے۔
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 17 لاکھ 76 ہزارآٹھ سو 82  کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
ملک کے 733 ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج کی سہولت ہے۔
متحدہ عرب امارات  کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ ہے اور  کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے جانے والے  اقدامات سے  آگاہ کیا.

حکومت نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ بیماری نہ پھیل سکے (فوٹو: اے ایف پی)

وزیر خارجہ نے کورونا وبا کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے مختلف ممالک بالخصوص پاکستان کے لیے طبی معاونت کی فراہمی پر اماراتی وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مریخ کے لیے بھجوائے گئے پہلے خلائی مشن پر اماراتی وزیر خارجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے بڑی کامیابی قرار دیا۔
اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، بین الاقوامی تعاون کے ساتھ  کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف عمل ہے اور انشاء اللہ ہم اس سلسلے میں جلد کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

شیئر: