Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے دو ہزار نئے کیسز، 31 اموات

شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 217780 ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت نے سنیچر 25 جولائی کو کورونا وائرس کے 2201 نئے مریضوں کی تصدیق کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا کے کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 264973 ہوگئی ہے۔

31 لیبارٹریاں مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کے ٹیسٹ کر رہی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’2046 مریض شفایاب ہوئے ہیں، صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 217782 ہو گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں 31 مریض ہلاک ہوئے ہیں، مرنے والوں کی کل تعداد 2703 ہو چکی ہے۔
وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق تمام صحت اداروں میں یومیہ کورونا ٹیسٹوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ کر 65 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
مملکت بھر میں31 لیبارٹریاں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے کورونا ٹیسٹ کر رہی ہیں۔

مکہ میں 103، مدینہ میں 68 اور جدہ میں 56 کیسز ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

گذشتہ 24 گھنٹوں میں  سب سے زیادہ 118 کیسز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سامنے آئے ہیں جب کہ الھفوف میں 115، المبرز 107، دمام 106اور خمیس مشیط میں 104 مریض ہیں۔
مکہ میں 103، بریدہ 82 ، نجران 80 ، الطائف 71 ، مدینہ 68 ، حائل 57 ، جدہ 56 ، ینبع 51 ، الخبر 39 ، تبوک 37 ، حفر الباطن 36 ، القطیف 35 ، جازان 34 ، ابھا 33 ، محایل عسیر 31 اور النعیریہ میں 31 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کیسز ریاض میں سامنے آئے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

 دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد ایک کروڑ 57 لاکھ 54 ہزار 490 ہو گئی ہے۔
شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 90 لاکھ 59 ہزار 318 ہے۔ اس وبائی مرض سے اب تک دنیا بھر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 40ہزار 29 ہو گئی ہے۔

شیئر: