Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین سعودی عرب سے سب سے زیادہ تیل درآمد کرنے والا ملک

چین نے گذشتہ مہینے ریکارڈ پانچ عشاریہ تین کروڑ ٹن خام تیل درآمد کیا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
رواں سال جون میں چین کی سعودی عرب سے خٓام تیل کی درآمدات میں گذشتہ سال اس دورانیے میں درآمد کیے جانے والے تیل کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین نے دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ خام تیل سعودی عرب سے درآمد کیا۔
چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن کسٹم کے ڈیٹا کے مطابق سعودی عرب سے تیل کی درآمدات جون میں 88.8 لاکھ ٹن رہیں۔ یہ مئی میں درآمد کیے جانے والے خام تیل کے برابر تھا۔ 
چین کی جانب سے سعودی عرب سے ریکارڈ مقدار میں خام تیل کی درآمد دنیا کے تیل برآمد کرنے والے ممالک روس اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات اور کورونا وائرس کی وجہ سے تیل کی طلب میں کمی کے بعد قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد ہوئی۔
چین کی روس سے تیل کی درآمدات 79.8 لاکھ ٹن رہی۔
تاہم سعودی عرب نے جون میں پیداوار میں زیادہ کمی کی اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا کیونکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سعودی عرب کے بجٹ پر پڑے۔
کسٹم ڈیٹا کے مطابق دنیا میں خام تیل کے سب سے بڑے درآمد کنندہ چین نے گذشتہ مہینے ریکارڈ پانچ عشاریہ تین کروڑ ٹن خام تیل درآمد  کیا۔
ریفینیٹو نام کی فرم سے وابسطہ تجزیہ کار ایما لی کے مطابق چین نے برازیل، ناروے اور انگولا سے بھی تیل کی درآمدات میں اضافہ کیا ہے۔

شیئر: