Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: تیل برآمدات کی آمدنی میں کمی

رواں برس سعودی تیل برآمدات کی آمدنی میں  12 ارب ڈالر کمی ہوئی(فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ اپریل 2019 کے مقابلے میں رواں برس کے دوران سعودی تیل برآمدات کی آمدنی  12 ارب ڈالر کم ہوئی-
سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ شماریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے مقابلے میں اپریل  کے دوران مجموعی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی-
تیل کے علاوہ دیگر برآمدات کو دیکھا جائے تو کیمیکل مواد اور پلاسٹک کی برآمدات میں 23.5 فیصد کمی تقریبا  تین ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی-
تیل کی طلب اور اس کے نرخوں میں کمی کے باعث سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران تیل برآمدات کی قدر سالانہ کی بنیاد پر 21.9 فیصد کمی ہوئی-
عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے رواں ہفتے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک میں  سعودی عرب سب سے بڑا ملک بن گیا ہے-

شیئر: