Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت امریکہ میں روبصحت ہیں

شیخ صباح الاحمد الصباح 2006 سے کویت کے حکمران ہیں (فوٹو: العربیہ)
کویت میں کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح امریکہ میں علاج کے بعد روبہ صحت ہیں۔
کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے مطابق امیر شیخ صباح الاحمد الصباح علاج معالجے کی غرض سے جمعرات کو امریکہ روانہ ہوئے تھے۔
شیخ صباح الاحمد الصباح 2006 سے کویت پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ ان کے دفتر کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ امریکہ کے ہسپتال میں ان کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔

امریکہ کے ہسپتال میں ان کی کامیاب سرجری کی گئی ہے (فوٹو: کویت ٹائمز)

کویت کی پارلیمنٹ کے سپیکر مرزوق الغنیم نے کویت کے حکمران شیخ صباح الاحمد الصباح کی صحت کے بارے میں ٹوئٹر کے ذریعے تازہ ترین اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کی صحت بہت تسلی بخش ہے۔
سپیکر مرزوق الغنیم کا یہ بیان کویت کے نائب امیر اور ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

شیئر: