Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت علاج کے لیے امریکہ جائیں گے

جمعرات کی صبح کویت سے امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے۔(فائل فوٹو اے پی)
امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اپنا علاج امریکہ میں مکمل کرائیں گے۔  جمعرات کی صبح کویت سے امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کویت میں ایوان شاہی کے وزیر شیخ علی جراح الصباح نے بتایا کہ طبی ٹیم کے مشورے پر امیر کویت اپنا علاج امریکہ میں مکمل کرائیں گے۔ معالجین نے کامیاب آپریشن کے بعد اس کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
کویت کے شاہی خاندان ، وزرا اور اعلی عہدیداروں نے امیر کویت کی مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق امیر کویت کی غیر موجودگی میں قانون کے تحت ولیعہد کو قائم مقام حکمراں مقرر کیا گیا ہے۔
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق 91 سالہ امیر کویت کا اتوار کو کامیاب آپریشن ہوگیا تھا جس پر سعودی عرب سے شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برادر ملکوں کے رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی تھی۔
یاد رہے کہ شیخ صباح گزشتہ سال دورہ امریکہ کے موقع پر ہسپتال میں داخل ہوئے تھے اور ان کے طبی معائنے ہوئے تھے۔ اکتوبر 2019 میں وطن واپس آگئے تھے۔

شیئر: