Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور کی عدالت میں جج کے سامنے ملزم فائرنگ سے قتل

فائرنگ کرنے والے ملزم کو عدالت سے گرفتار کیا گیا ۔ فائل فوٹو: جوڈیشل کمپلیکس پشاور
پشاور میں پولیس کے مطابق ایک مقامی عدالت میں توہین مذہب کیس کی سماعت کے دوران ایک شخص کو جج کے سامنے گولی مار کر قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ چل رہا تھا جس کی سماعت جج شوکت علی کر رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے شخص کی شناخت طاہر احمد نسیم کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق پشاور کے اچینی بالا علاقے سے تھا۔
بدھ کو جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو میں پشاور کے سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سی سی پی او نے مزید کہا کہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
تھانہ سربند کے ایڈیشنل محرر نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طاہر احمد پر توہین مذہب کا مقدمہ تھا۔ ان پر 153 اے، 295 اے، 295 بی، 295 سی اور 298  پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم پر کیس 2018 میں ہوا تھا، ان کی درخواست ضمانت بھی خارج کر دی گئی تھی۔ 
شرقی پولیس سٹیشن کے محرر درویش مدد نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا تعلق پشاور کے علاقے بورڈ بازار سے ہے۔

شیئر: