Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ساپٹکو کی بس کو حادثہ، دو ہلاک  

امدادی ٹیمیں 8 منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ (فوٹو عاجل)
 سعودی عرب میں ریاض سدیرن روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ (ساپٹکو) کی بس کے حادثے میں 15 افراد زخمی اور دو ہلاک ہوگئے۔
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق ریاض ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان یاسر الجلاجل نے بتایا کہ مقامی شہری نے آپریشن روم سے رابطہ کرکے بتایا تھا کہ ساپٹکو کی بس اور چار گاڑیوں میں تصادم ہوا ہے۔
اطلاع ملتے ہی تیرہ امدادی ٹیمیں 8 منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فیلڈ افسران بھی حادثےکی جگہ پر موجود تھے۔ 

زخمیوں کو کنگ خالد تعلیمی اور حوطہ سدیر ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔(فوٹو عاجل)

ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں دو مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ 15 زخمی ہیں۔ ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔  
تمام زخمیوں کو کنگ خالد تعلیمی ہسپتال اورحوطہ سدیر ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ 
ہلال احمر کے ترجمان نے بتایا کہ گاڑیوں اور بس میں تصادم  لاپرواہی کی وجہ سے ہوا۔ عید الاضحی کی وجہ سے ان دنوں شہروں کو جوڑنے والی شاہراہوں پر ان دنوں اژدحام ہے۔  
ترجمان نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ جائے وقوعہ پر امدادی عمل کےلیے جانے والی گاڑیوں اور مریضوں والی ایمبولینسوں کا تعاقب نہ کریں۔ ایمبولینسوں اور امدادی گاڑیوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر راستہ چھوڑیں تاکہ وہ جلد متاثرین کی مدد کرسکیں۔ 

شیئر: