Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے پرنس چارلس کا رابطہ

کامیاب آپریشن اور عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے برطانیہ کے ولی عہد  پرنس چارلس نے ٹیلی فون پر رابطہ رابطہ کرکے ان کے کامیاب آپریشن اور عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پرنس چارلس نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر جی 20 کی اس سال سربراہی پر مملکت کی قیادت کی جانب سے کورونا کے وبائی مرض سے نمٹنے کےلیے بین الاقوامی طور پر کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا ہے۔ 
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برطانوی ولی عہد کے ان خوبصورت احساسات کا شکریہ ادا کیا۔ 

شیئر: