Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 10 ہزار سے زیادہ رضاکاروں کی شہری خوبصورتی کی مہم

ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوانوں میں سماجی ذمہ داری کا احساس بیدار کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
وزارتِ بلدیات و رہائش نے شہری خوبصورتی سے متعلق رضاکارانہ مہم کو اس کے عملی اور عوامی آگاہی کے مقاصد کامیابی سے حاصل کرنے کے بعد مکمل کر دیا
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس مہم میں کل ایک ہزار 213 رضاکاروں نے حصہ لیا اور مملکت کے تمام علاقوں میں 50 ہزار سے زائد گھنٹے رضاکارانہ طور پر کام کیا۔
ان اقدامات میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کو بھی عوامی مقامات، بلدیاتی مقامات اور سکولوں میں ہونے والی مختلف سرگرمیوں اور آگاہی مہموں کا حصہ بنایا گیا۔
ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوانوں میں سماجی ذمہ داری کا احساس بیدار کرنا اور انہیں شہری ماحول اور عوامی مقامات کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرنا تھا۔
یہ مہم بنیادی طور پر تین اہم کاموں پر مرکوز تھی جن میں ٹریفک کی حفاظت، شجر کاری اور پینٹنگ کے ذریعے شہروں کو خوبصورت بنانا شامل تھا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد شہروں کی حالت کو بہتر بنانا، زندگی کے معیار کو بڑھانا اور ایک ایسا پائیدار اور محترک شہری ماحول تیار کرنا ہے جہاں رہنا خوشگوار ہو۔

 

شیئر: