Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار 389 نئے مریض ، 36 اموات

کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں بدھ 5 اگست کو کورونا کے ایک ہزار 389 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
پچھلے ایک ہفتے سے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کو سب سے زیادہ کیسز ریاض میں سامنے آئے ہیں۔
 ’مملکت میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 82 ہزار 824 تک پہنچ گئی ہے‘۔
’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے ایک ہزار 626 افراد صحت یاب ہوئے جب کہ اس وبائی مرض سے 2 لاکھ 45 ہزار314 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں‘۔ 
 سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس وقت کورونا کے ایکٹوکیسز 34 ہزار 490 ہیں جس میں ایک ہزار991 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز کورونا سے مزید 36 اموات ہوئی ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار 20 ہے۔
مملکت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاض میں 109، مکہ مکرمہ 106 ،الھفوف میں 47 ، جازان 53 ، خمیس مشیط 90، مدینہ منورہ 34 ، جدہ 49 ، بریدہ 39 ، نجران 47 ، دمام 45 ، حفرالباطن 38 ، المبرز 39 اور ابہا میں 24 نئے کیسز کا پتہ لگا ہے۔

وبائی مرض سے 2 لاکھ 45 ہزار314 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

سعودی عرب کے 19 شہروں میں کووڈ 19 کا ایک، ایک کیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ 21 شہروں میں مریضوں کی تعداد دو دو، 11 شہروں میں تین تین اور 8 شہروں میں کورونا وائرس کے چار چار مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے پرھ کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں کیونکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے یہ انتہائی اہم ضابطہ ہے جس پر عمل کر کے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

شیئر: