Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوان شہروں سے دُور پہاڑوں میں جا بسا

عیسی عسیری کو خیموں کی زندگی کا اچھا تجربہ ہے (فوٹو: ایم بی سی)
سعودی عرب کے نوجوان عیسیٰ عسیری نے شہرکے شور شرابے سے دور پہاڑوں میں خیمہ لگا لیا ہے۔ انہوں نے عسیر ریجن کے دلکش قدرتی مناظر کو شہر کی جدید سہولتوں سے آراستہ زندگی پر ترجیح  دی ہے۔
ایم بی سی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےعیسیٰ عسیری نے بتایا کہ ان کا تعلق عسیر ریجن سے ہے۔ یہ علاقہ قدرتی مناظر کے حوالے سے مشہور ہے۔ انہیں ہمیشہ سے شور شرابے والی شہری زندگی پسند نہیں اور انہیں پرسکون مقامات اچھے لگتے ہیں۔ بالآخر شہری زندگی کو خیر باد کہہ کر جنگلوں کی پرسکون زندگی کو اپنا لیا ہے۔

عیسیٰ عسیری اپنا کھانا خود تیار کرتے ہیں (فوٹو: ایم بی سی)

عیسیٰ عسیری کا کہنا ہے کہ  کھانے پینے کے سلسلے میں اپنے اوپر انحصار کرتا ہوں۔ کئی برس سے صحراؤں اور جنگلوں میں سیر کے دوران خیموں کی زندگی کا اچھا خاصا تجربہ ہے۔  
اس سوال پر کہ آیا وہ زندگی بھر تنہا رہیں گے یا شادی کا بھی کوئی ارادہ ہے۔ 
اس پر سعودی نوجوان نے کہا کہ شادی کا ارادہ ہے۔ ایسی لڑکی کی تلاش ہے جو شہروں کی جدید زندگی پر صحرا کی پرسکون زندگی کو ترجیح دیتی ہو۔ اگر کوئی ایسی لڑکی مل گئی تو پہلی فرصت میں اس سے شادی کرنا چاہوں گا- 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: